بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے 10 ہزار سے کم ووٹوں والی 43 یونین کونسلز کی تشکیل کالعدم قرار دے دی

مظفرآباد (محمد شبیر اعوان) عدالت العالیہ آزاد کشمیر کے فیصلے کی روشنی میں 280 یونین کونسلز میں سے 43 یونین کونسلز کالعدم، کالعدم قرار دی جانے والی یونین کونسلز میں ضلع میرپور کی 1،کوٹلی کی 11، پونچھ کی 1،حویلی کی 3، باغ کی 8،نیلم کی 6، جہلم ویلی کی 3 اور مظفرآباد کی 10 یونین کونسلز شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹریٹ لوکل گورنمنٹ نے مورخہ 17 مارچ 2022 کو آذاد کشمیر بھر کی 280 یونین کونسل ہا 2080 وارڈز پانچ میونسپل کارپوریشن ایک سو تینتیس میونسپل وارڈز، 14 میونسپل کمیٹیوں 77 میونسپل کمیٹیوں کے وارڈز ،12ٹاون کمیٹیوں اور 53 وارڈز کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا راجہ سجاد خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دس ہزار سے کم آبادی والی یونین کونسل ہا کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا عدالت نے دس ہزار سے کم آبادی والی یونین کونسلز کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن میں درج آبادی کے مطابق حلقہ بندی کی جائے اس طرح جو یونین کونسل ہا ختم ہوئی ہیں ان میں ضلع میرپور کی یونین کونسل سہار، کوٹلی کی یونین کونسل کوٹیڑہ خانکہ،ڈماس،پرائی، ٹائیں، سیری منجواڑ، کوٹیڑہ اندرلہ، کھوڑ،منجوال، پرآئی جزری،داتوٹ، ضلع پونچھ کی یونین کونسل تاہی، حویلی کی خورشید آباد،ہلاں چکیاس، ضلع باغ کی یونین کونسل دھڑہ ساہلیاں، سنی کوٹیڑہ تللو چھتر نمبر دو باغ ایوب اباد، خواجہ رتنوئی، جگلڑی ،نڑیولہ ،ساہلیاں، ضلع نیلم کی یونین کونسل لوات ،دواریاں، شاردہ ،سرگن،اپر گریس ،کیل ،ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسل پاہل ،گوجر بانڈی اور لانگلہ ضلع مظفرآباد کی یونین کونسلنوراسیری،راجپیاں ،تلگراں، سید پور،انوار شریف،چھتر کلاس، نور پور نکراں،ٹھیریاں چنالبنگ اور کومی کوٹ شامل ہیں چیف جسٹس جسٹس صداقت حسین راجہ اور جسٹس سید شاہد بہار ہر مشتمل آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے مقدمہ عنوانی راجہ خالد سیاب خان بنام آذاد حکومت کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے دس ہزار سے کم آبادی والی 43 یونین کونسل ہا کو کالعدم قرار دے ان یونین کونسلز کی تشکیل کو بلدیاتی حلقہ بندیوں کے 20 دسمبر 2021 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مغایر قرار دے دیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن کو فیصلے کی کاپی ارسال کردی گئی ہے بمطابق فیصلہ نوٹیفکیشن کے تحت ان کالعدم قرار دی گئی یونین کونسلوں کی ازسر نو تشکیل کا حکم دیا گیا ہے پیٹشرز کی طرف سے سینیر قانون دان راجہ سجاد خان نے پیروی کی۔