بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بالاچ نوشیروانی شہید نوجوانوں کارول ماڈل بن گیا،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہید بالاچ نوشیروانی کے بھائی شہریار نوشیروانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورکوئٹہ میں بچے کو کنویں سے نکالنے اور جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان بالاچ نوشیروانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔چیئرمین سینیٹ نے معصوم بچے اور بالاچ نوشیروانی کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ بالاچ نوشیروانی کی قربانی بحیثیت معاشرہ ہمارے لئے باعث تقلید ہے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ جذبہ ایثار سے ہی معاشرتی اقدار زندہ رہتے ہیں، بالاچ نوشیروانی شہید نوجوانوں کارول ماڈل بن گیا۔چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بالاچ نوشیروانی کانام صدراتی ایوارڈ کے لئے نامزد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔