بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بہت ہو گئیں عمران خان کی بدمعاشیاں،اسلام آباد پولیس فوراً اسے گرفتار کرے،علی ڈار

لندن(نیوزڈیسک)سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈارنے کہا ہے کہ بہت ہو گئیں عمران خان کی بد معاشیاں،یہ شخص اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ڈار نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو چاہیے ابھی اس شخص کو گرفتار کرے۔انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر بسترِ مرگ پر پڑی بیوی کو چھوڑ کر جیل جاسکتے ہیں تو یہ شخص کیوں نہیں؟اس شخص کے جرائم کی فہرست تو طویل ہے۔