بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف اشتہاری جبکہ عمران خا ن پرپابندی ان کی تقریر کے خوف سے لگائی جا رہی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نےاپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف کو اشتہاری ہونے کی وجہ سے پابندی کا سامنا ہے اور پوری دنیا میں Absconders کے حقوق کو محدود کیا جاتا ہے تا کہ انھیں قانون کا سامنا کرے پر مجبور کیا جائے عمران خان پر پابندی ان کی تقریر کے خوف سے لگائی جا رہی ہے اس پابندی سے صرف حکمران مزید Expose ہوئے ہیں اور کچھ نہیں۔

فواد چوہدرنے نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سیلاب نے بلوچستان اور سندہ میں جو تباہی مچائی اور صوبائ حکومتیں جس بری طرح ریلیف دینے میں ناکام ہوئیں اس سے صوبائ حکومتوں کی ہیئت کی خامیاں ایک بار پھر ظاہر ہوتی ہیں آپ کو نئے انتظامی یونٹس بنانے پڑیں گے اگر ایسا نہیں ہوا تو پاکستان میں گورننس بہتر ہونے کا کوئ امکان نہیں۔