اسلام آباد(ممتاز نیوز)سابق وزیراعظم نے کہا کہ حلقہ این اے 245 میں جاری ضمنی انتخابات کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ میری خواہش ہے کہ تمام لوگ، خصوصاً خواتین، جو ابھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں کہ یہ پاکستان کی خودمختاری اور حقیقی آزادی کا انتخاب ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی خاطر لوگ خصوصاً خواتین ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلیں۔پی ٹی آئی ٹوئٹر اکائونٹ سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ اہلیانِ کراچی نکلو اپنے حق کی خاطر ، آج ایک بار اکیلے عمران خان کا ایک درجن سے زائد جماعتوں سے آپ نے نہ صرف ان کو بلکہ دھاندلی کو بھی شکست دینی ہے ۔آج کراچی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں۔
اہلیانِ کراچی! نکلو اپنے حق کی خاطر – آج ایک بار اکیلے عمران خان کا ایک درجن سے زائد جماعتوں سے – آپ نے نہ صرف ان کو بلکہ دھاندلی کو بھی شکست دینی ہے –
آج #بلے_پہ_ٹھپہ لگا کر #خوددار_خودمختار_کراچی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں pic.twitter.com/gxfws5CnDq— PTI (@PTIofficial) August 21, 2022
دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکٹری جنرل اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ تمام تحریک انصاف کے #NA245 کے ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے جلد نکلیں اور ساتھ تمام دوستوں، رشتہ داروں اور جاننے والوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا کہیں. یہ الیکشن کسی انفرادی کینڈیڈیٹ کا نہیں، عمران خان سے اظہار یکجہتی کا الیکشن ہے۔
تمام تحریک انصاف کے #NA245 کے ووٹر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے جلد نکلیں اور ساتھ تمام دوستوں، رشتہ داروں اور جاننے والوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا کہیں. یہ الیکشن کسی انفرادی کینڈیڈیٹ کا نہیں، عمران خان سے اظہار یکجہتی کا الیکشن ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 21, 2022









