بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آج کے انتخابات تاریخی اہمیت کے حامل ہونگے، فاروق ستار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج کے انتخابات بہت تاریخی اہمیت کے حامل ہونگے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ میں آج آزاد حیثیت سے انتخاب لڑرہا ہوں، یہ انتخابات بہت تاریخی اہمیت کے حامل ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اہلیان کراچی این اے 245 تمام سیاسی جماعتوں نااہلی سے مایوس ہیں، چار سالوں میں پی ٹی آئی مرکز میں رہی اور پی پئ ایم کیو ایم صوبے میں حکومت میں رہی۔

فاروق ستار  کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی میں پیداگیر اور لٹیرے ہیں کیونکہ حالیہ بارشوں نے انکی نااہلی کی پول کھول دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تالے پر مہر لگاکر عوام ان سیاسی جماعتوں کو فارغ کرینگے۔

کراچی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

اس نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے محمود مولوی، ایم کیو ایم کے امیدوار معید انور، پی ایس پی کے سید حفیظ الدین، مہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد اور ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا مد مقابل ہیں۔

فاروق ستار آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں موجود ہیں، مجموعی طور پر سیٹ کے لیے 15 امیدواروں میں مقابلہ ہے، جبکہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہوئے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

این اے 245 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تقریباً 5 لاکھ ہے، جو امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، 203 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 60 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پولنگ میں ہنگامہ آرائی اور مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز آئیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا، اس لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس اور مستعد رہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک رہیں جبکہ عوام آفواہوں پر یقین نہ کریں۔