اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے افغانستان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت جاری کر دی ۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں میرا جملہ یہ تھا کہ عمران خان نے افغانستان میں ڈرون حملے سے متعلق ریاست پاکستان پر جو الزامات عائد کئے ہیں، ایسے الزامات کسی دشمن ملک اور افغانستان نے بھی نہیں لگائے
اس میں لفظ “اور”کسی وجہ سے کٹ گیا، میںیہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ہمارے اس کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کی افغانستان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت








