اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سکیورٹی واپس لینے سے متعلق وضاحت کر دی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ دارالحکومت پولیس نے عمران خان سے سکیورٹی واپس نہیں لی، پولیس سکیورٹی واپس لینے سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کی مذمت کرتی ہے۔
پولیس نے کہا کہ چند افراد جھوٹی مہم چلا رہے ہیں، عوام کسی بھی خبر کو بغیر تصدیق کے شیئر نہ کریں۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے عمران خان سے پولیس سیکیورٹی تاحال واپس نہیں لی۔
اسلام آباد پولیس سکیورٹی واپس لینے کے متعلق جھوٹے پراپیگنڈے کی مذمت کرتی ہے۔
چند افراد کی طرف سے ایک جھوٹی مہم جاری ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی خبر کو بغیر تصدیق کے شئیر نہ کریں۔⬇️
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 21, 2022









