اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے قریب فوجی گاڑی کو پیش آنےوالے حادثے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ منگلا گیریژن کے نو فوجی آج باغ کے قریب ٹریفک حادثے میں شہید ہو گئے ، خدا ان جوان بچوں کے ماں باپ اور خاندانوں کو صبر دے بہت بڑا حادثہ ہے۔
منگلا گیریژن کے نو فوجی آج باغ کے قریب ٹریفک حادثے میں شہید ہو گئے ، خدا ان جوان بچوں کے ماں باپ اور خاندانوں کو صبر دے بہت بڑا حادثہ ہے، انا لله و انا الیه راجعون
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 21, 2022









