اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان وسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نےکراچی کے حلقہ این اے 245میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ الحمدللّٰہ کراچی کے ووٹر نے جو آج امپورٹڈ حکومت کے گماشتوں کو جو جواب دیا ہے ان میں ذرا بھی شرم ہوتی چلو بھر پانی میں ڈوب مرتے ،اب تقریروں پر پابندی لگا کر سمجھتے ہیں عمران خان کی مقبولیت کو زد پہنچا سکتے ہیں ،یہ صرف ڈش والوں کو فائدہ اور کیبل کا کاروبار تباہ کریں گے۔
ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کیخلاف میڈیا فراڈیوں نے کیا کیا کمپین نہیں کی، کیا کیا رکاوٹ نہیں ڈالی اور آج کراچی نے جو پاکستان کے سب سے زیادہ سیاس طور پر متحرک لوگوں کا شہر ہے نے تمام پروپیگنڈے کو مسترد کر کے عمران خان کو فتح کی سلامی دی اور ایم کیو ایم کی لوٹا سیاست کو دفن کر کرکے رکھ دیا ۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اورووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے،غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمود مولوی سب سے آگے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے معید انور دوسرے، ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا تیسرے اور فاروق ستار آزاد امیدوار کی حیثیت سے چوتھے نمبر پر ہیں۔
عمران خان کیخلاف میڈیا ئ فراڈیوں نے کیا کیا کمپین نہیں کی، کیا کیا رکاوٹ نہیں ڈالی اور آج کراچی نے جو پاکستان کے سب سے Politically Vibrant لوگوں کا شہر ہے نے تمام پروپیگنڈے کو مسترد کر کے عمران خان کو فتح کی سلامی دی اور MQM کی لوٹا سیاست کو دفن کر کرکے رکھ دیا #شکریہ_کراچی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 21, 2022
الحمدللّٰہ کراچی کے ووٹر نے جو آج #ImportedGovt کے گماشتوں کو جو جواب دیا ہے ان میں زرا بھی شرم ہوتی چلو بھر پانی میں ڈوب مرتے اب تقریروں پر پابندی لگا کر سمجھتے ہیں عمران خان کی مقبولیت کو زد پہنچا سکتے ہیں یہ صرف Dish والوں کو فائدہ اور کیبل کا کاروبار تباہ کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 21, 2022









