اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے ٹی وی پر میرے راولپنڈی جلسے کی براہِ راست نشریات روکنےکے بعد امپورٹڈ حکومت نے میرے خطاب کے دوران یوٹیوب بند کردی۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ان حربوں سے ان عناصر میں پھیلی مایوسی جھلکتی ہے جو اپنے ذاتی مفادات کیلئےپاکستان کو سیاسی و معاشی انتشار کی دلدل میں دھکیلنے پر آمادہ و تیار ہیں۔
پیمرا کیجانب سے ٹی وی پر میرے راولپنڈی جلسے کی براہِ راست نشریات روکنےکے بعد امپورٹڈ حکومت نے میرے خطاب کے دوران یوٹیوب بند کردی۔ان حربوں سے ان عناصر میں پھیلی مایوسی جھلکتی ہے جو اپنے ذاتی مفادات کیلئےپاکستان کو سیاسی و معاشی انتشار کی دلدل میں دھکیلنے پر آمادہ و تیار ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 21, 2022









