لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے شہباز گل کو پنجاب پولیس کے حوالے نہ کرنے والے سپرنٹنڈنٹ جیل کو انسپکٹوریٹ آف پرزن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، شہباز گل کے معاملے پر سپرنٹنڈنٹ جیل چودھری اصغر علی کا 16 اگست کو پہلے اڈیالہ جیل سے بطور سپرنٹنڈنٹ سنٹرلجیل فیصل آباد تبادلہ کر دیا گیا تھا لیکن5روز بعد ہی انہیں انسپکٹوریٹ آف پرزن رپورٹ کرنیکا حکم دیا گیا ہے محکمہ داخلہ نے انسپکٹوریٹ آف پرزن میں تقرری کے منتظر ارشد علی وڑائچ کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل فیصل آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
شہباز گل کو پنجاب پولیس کے حوالے نہ کرنیوالے سپرنٹنڈنٹ جیل کا پھر تبادلہ آئی جی آفس رپورٹ کرنیکا حکم








