اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتار ی کی خبروں کے بعدمجلس وحدت المسلمین کےعلامہ راجہ ناصرعباس ان سے اظہاریکجہتی کےلیے بنی گالہ پہنچ گئے ،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ چند مربع کلومیٹر کے دائرے میں محدود حکومت اور ان کے سہولت کار پورے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہیں ،بنی گالہ پر کسی بھی قسم کا ایڈوانچر درحقیقت پاکستان کے استحکام پر حملہ ہے،جسے پاکستانی غیور عوام کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
چند مربع کلومیٹر کے دائرے میں محدود حکومت اور ان کے سہولت کار پورے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہیں ،بنی گالہ پر کسی بھی قسم کا ایڈوانچر درحقیقت پاکستان کے استحکام پر حملہ ہے،جسے پاکستانی غیور عوام کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
— Allama Raja Nasir (@AllamaRajaNasir) August 21, 2022









