بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز گل کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور میڈیکل بورڈ نے ان کی رپورٹ پولیس کے حوالے کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما شہباز گل کو پمز اسپتال اسلام آباد سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور پولیس نے ان کی میڈیکل رپورٹ پولیس کے حوالے کردی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل سینے میں درد کی شکایت کر رہے تھے تاہم میڈیکل بورڈ نے انہیں صحت مند قرار دیا ہے۔ پولیس کے حوالے کی گئی ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل پر تشدد کے الزامات پر پولیس انکوائری مکمل کرلی گئی۔

انکوائری آئی جی اسلام آباد کی نگرانی میں کمیٹی نے مکمل کی، شہباز گل انکوائری کمیٹی کے سامنے چار تحریک انصاف رہنما پیش ہوئے۔