اسلام آباد(نیوزڈیسک)قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سیدنے کہا ہےکہ پاکستان نے چار ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کرلی۔یہ بات انہوں نے پیر کو ماہرین سے ملاقات میں کہی۔
واضح رہے کہ چند روزقبل ایک انٹرویومیں قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی حسین نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو چار ارب ڈالر جلد مل جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے فنڈز سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اگلے دو ماہ میں ختم ہو جائے گا، روپے کی قدر مستحکم کرنے کیلئے متحرک رہیں گے۔
پاکستان کودوست ممالک سے4 ارب ڈالر کی مالی امدادموصول








