اسلام آباد(ممتازرپورٹ) اسلام آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے اینکر پرسن جمیل فاروقی کی گرفتاری اور ان پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ گرفتاری اور تشددیہ ثابت کرتا ہے کہ اس معاشرے میں سچ بولنے کی کیا قیمت چکانا پڑ سکتی ہے مگر اب یہ 90 کی دہائی نہیں جعلی حکومت ایک زبان بند کرے گی تو ہزاروں زبانیں سچ بولنے کو تیار ہوں گے۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔
جمیل فاروقی پرتشددثابت کرتا ہے سچ بولنے کی کیا قیمت چکانا پڑسکتی ہے،علی نوازاعوان








