بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورہءِ قطر کیلئے اسلام آباد سے دوحہ روانہ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورہءِ قطر کیلئے اسلام آباد سے دوحہ روانہ ہوگئے ۔ وزیرِ اعظم امیرِ قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آلثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیرِ اعظم کا دورہءِ قطر، پاکستان قطر دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔وزارتِ عظمی سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم کے پہلے دورہءِ قطر کے دوران پاکستان میں زراعت، قابلِ تجدید توانائی،ہوابازی، انفراسٹرکچر، سیاحت، لائف اسٹاک، اشیاء خوردنوش کی برآمدی صنعت و دیگر شعبوں میں قطری سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ دورہء قطر کے دوران وزیرِ اعظم امیرِ قطر اور قطر کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔