بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ میں بارشوں سے تباہی ،عوام کے گناہوں کی سزا ہےاللہ سے معافی مانگیں، آغا سراج درانی

کراچی (ممتاز نیوز)سندھ کے قائم مقام گورنرسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی جو کرپشن کے مقدمہ میں نیب کی حراست میں ہے نے کہا ہے کہ سندھ میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی بے پناہ تباہی سندھ کے عوام کے گناہوں کی انہیں سزا ہے۔ وہ اللہ سے اس پر معافی مانگیں ۔گزشتہ روز سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران سیلاب متاثرین اور میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ساری ہماری گناہوں کی سزا ہے اللہ نے بھی قرآن پاک میں کہاں ہے جب تک تم سدھروگے نہیں تو ایسے عذاب آتے رہیں گے بہتر ہوگا کہ عوام سدھر جائیں۔