بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں، قیصر احمد شیخ

اسلام آباد(ممتاز نیوز )لی ہیک ینگ کی سربراہی میں کوریا کے 5 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا،قومی اسمبلی میں پاک کوریا دوستی گروپ کے کنوینر قیصر احمد شیخ نے وفد کا استقبال کیا،

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ نے کہاکہ پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات موجود ہیں،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے عوام میں رابطوں کا فروع ضروری ہے،کوریا کو ترقی پذیر سے ترقی یافتہ ملک بننے کا خود مشاہدہ کیا،کوریا نے بڑی تیزی سے ترقی کے منازل طے کئے،کوریا کا ٹیکنالوجی اور گارڈیوں کی مینوفکچرنگ میں کوئی ثانی نہیں ہے،

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں کورین سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں،پاکستان میں سیاحت اور خاص طور پر مذہبی سیاحت کے مواقع موجود ہیں،کورین پاک پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے کنونیر لی ہیک ینگ نے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا،لی ہیک ینگ نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے وقت کورین شہریوں کے انخلا میں مدد فراہم کرنے پر پاکستان حکام کا شکریہ ادا کیا،وفد نے قومی اسمبلی ہال کا بھی دورہ بھی کیا۔