بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جاوید ہاشمی کی طرح عمران خان کو چھوڑنے والے کیلئے اپنے حلقے سے جیتنا بھی نا ممکن ہو جائےگا، فیصل جاوید

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جو عمران خان کو چھوڑ کر گیا اس کیلئے اپنے حلقے سے جیتنا بھی مشکل ہو جائے گا ، سینیٹر فیصل جاوید نے جاوید ہاشمی کی مثال بھی پیش کی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ، عام انتخابات 2023 میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ ہو گی ، اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ایک ٹکٹ کے 10،10 طلبگار ہوں گے ۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ  تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کے نمبر  154 سے زیادہ نہیں ہوں گے ۔