بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو ہاتھ لگانے والوں کو پاکستان کیا دنیا میں بھی جگہ نہیں ملے گی، پرویزالٰہی

 لاہور ( ممتازنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہاتھ لگانا اتنا آسان نہیں، عمران خان کو ہاتھ لگا کر تو دیکھیں ان کو پاکستان میں کیا دنیا میں جگہ نہیں ملے گی۔
اسلام آباد میں موجود مختلف وفود اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ جو باتیں کر رہے ہیں گرفتاری کی یہ تو خود سارے ملزم و مجرم ہیں ان کی جگہ جیل میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے ملک کےلئے کیا کیا؟ ماڈل ٹاؤن کا واقعہ کس کو یاد نہیں؟ شہبازشریف نے کونسا کام کیا سوائے کرپشن کے۔ آج بھی ضمانتیں کروا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر کام مذاکرات سے ہی بہتر ہوتے ہیں، جنگ کے بعد بھی مذاکرات ہی کئے جاتے ہیں۔ ہر معاملہ کو حل کرنے کا پہلا راستہ مذاکرات ہوتا ہے، مذاکرات ہورہے ہیں اللہ بہتر کرے گا سب بہتر ہوجائے گا، مذاکرات سے ہی چیزیں حل ہوتی ہیں اور مثبت راستہ کے طرف جاتی ہیں۔