اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیراسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں ڈی چوک پر تاریخی جلسہ ہوگا۔جلسے کی تیاریوں سے متعلق ہم نے اہم میٹنگ کی ہے۔مسلمانوں کی فتح پر پوری دنیا کو مبارک باد پیش کرتا ہوں
۔ہر سال 15مارچ کو اسلاموفوبیا کے حوالے سے دن منایا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔وزیراعظم نے اسلاموفوبیاکے خلاف آواز اٹھائی تھی ،قراردادکی منظوری پروزیراعظم کومبارکباد پیش کرتاہوں۔صوبائی صدور ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائیں گے۔19
تاریخ سے ملک بھر میں ہماری تنظیمیں عوام کو متحرک کریں گی۔گزشتہ 2ہفتے سے وزیراعظم عمران خان کا گراف بڑھ رہا ہے۔عمران خان صرف الیکشن کو نہیں قوم کی خودداری کو بھی دیکھتے ہیں۔27مارچ کوجوہوگاوہ دنیادیکھے گی ۔









