لاہور(ممتازنیوز)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نےقطرکے دورے پر موجود وزیراعظم شہبازشریف کی کامیابی کےلئے دعاکی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا’’ آپ کامیاب رہیں ہمارے وزیر اعظم ، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر قطر کا شکریہ‘‘
دریں اثناایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے وزیراعظم کی طرف سے ایک کروڑ71لاکھ بجلی صارفین فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فکس ٹیکس ختم کرنے کے اعلان کوسراہتے ہوئے کہاکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اس غریب دوست اقدام کا خیر مقدم کرتی ہوں۔ مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ انشاءاللّہ ،شہباشریف عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوں گے۔
May you be successful our Prime Minister 🇵🇰🇶🇦
Thank you Qatar for standing by Pakistan. pic.twitter.com/u4UvQu0hA7— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 23, 2022









