لاہور:(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجود بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ سیلاب نے جو تباہی مچائی ہوئی ہے بحیثیت قوم ہم توبہ استغفار اور اللہ سے رجوع کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے محمد یوسف نے قران مجید اور حدیث مبارکہ کو بطور حوالہ شیئر کیا۔انہوں نے جو آیت شیئر کی اس کے مطابق قرآن میں آیا ہے کہ بحر و بر کے نظام میں جب بھی فساد اور خرابی آتی ہے انسانوں کے اعمال کی وجہ سے آتی۔سابق کپتان کی شیئر کردہ حدیث مبارکہ کے مطابق اسی طرح نبی کریم ﷺ کی حدیث کا مفہوم ہے جب معاشرے میں حرام خوری، بے حیائی عام ہوں گے تو زمین پر آفات کا نزول بھی زیادہ ہوجائے گا۔
قرآن میں آیاہےکہ بحروبرکےنظام میں جب بھی فساداورخرابی آتی ہےانسانوں کےاعمال کی وجہ سےآتی،اسی طرح نبی کریم(ص)کی حدیث کامفہوم ہےجب معاشرےمیں حرام خوری،بےحیائی،عام ہوں گےتوزمین پرآفات کانزول بھی زیادہ ہوجائےگا۔سیلاب نےجوتباہی مچائی ہوئی ہےبحثیت قوم ہم توبہ استغفاراوراللہ سےرجوع کریں
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) August 23, 2022









