بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسٹیل ملز میں اربوں کی منظم چوری بےنقاب، مرکزی کرداروں و سہولتکاروں کی نشاندہی

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز میں اربوں روپے کی منظم چوری کا بڑا اسکینڈل(curruption scandle) بے نقاب کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسٹیل ملز سے قیمتی مشینری، کیبلز، اسکریپ مواد اور دیگر اہم انفراسٹرکچر بغیر گیٹ پاس کے باہر نکالا جاتا رہا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ کارروائیاں ایک منظم گروہ کے ذریعے کی جا رہی تھیں۔ جس میں اندرونی ملازمین، سیکیورٹی اسٹاف اور اسکریپ ڈیلرز کے درمیان گٹھ جوڑ شامل تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق کیس میں ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود اسے فوری طور پر سی کلاس میں تبدیل کر دیا گیا۔ تاہم اب ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بکرا عیدآمد، 6 مویشی منڈیاں 349.5 ملین میں نیلام، کیش لیس نظام کے نفاذ کا فیصلہ

حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی کرداروں اور سہولت کاروں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ اور قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔