بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حیدر آباد: 24 گھنٹوں میں 101 ملی میٹر بارش ریکارڈ

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں سب سے زیادہ بارش حیدرآبد میں 101 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی ریکارڈ کی گئی جہاں کراچی ائیرپورٹ اولڈ ایریا پر 4.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ حیدرآباد سٹی 101، بدین 90، میرپور خاص 84، ٹنڈو جام 80، چھور 77، سکرنڈ 69، پڈعیدن 65 اور شہید بے نظیر آباد میں 61 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق روہڑی 41، ٹھٹھہ میں 33، خیرپور 31، دادو 30، سکھر اور موہن جو دڑو 24،24، لاڑکانہ 21 اور جیکب آباد 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات رپورٹ کے مطابق آج صبح 8 بجے تک سانگھڑ میں 37.6 ، پی اے ایف بیس بھولاری میں 58.5، اسلام کوٹ میں 2، ننگرپارکر میں 15، چھاچھرو میں 58 اور ڈپلومہ 52 ملی میٹر بارش ہوئی۔