ٹینس اسٹار پیٹرا کویٹوا نے اپنے کوچ سے منگنی کر لی، کویٹوا 2016ء سے جیری وانک کی کوچنگ میں کھیل رہی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹینس اسٹار پیٹرا کویٹوا نے اپنے کوچ جیری وانک سے منگنی کر لی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔
2 مرتبہ کی ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کویٹوا 2016ء سے جیری وانک کی کوچنگ میں کھیل رہی ہیں، کوچنگ کے دوران ہی دونوں کی دوستی ہوئی اور اب منگنی ہوئی ہے۔
Happy news we wanted to share with you guys… I said “yes” in my special place ❤️💍 pic.twitter.com/WlgDcKWMjr
— Petra Kvitova (@Petra_Kvitova) August 24, 2022
سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے پیٹرا کویٹوا نے کہا کہ ایک خوش خبری ہم آپ سب کو بتانا چاہتے ہیں کہ میں نے منگنی کے لیے ہاں کر دی ہے، جس کا اعلان ہم خاص جگہ پر کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ومبلڈن چیمپئن نے منگنی کا اعلان آل انگلینڈ لان ٹینس کلب میں کیا۔









