بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز الدین صدیقی نے خاتون کا روپ کیوں دھارا ؟

ممبئی(شوبز ڈیسک)نئی فلم ہڈی کا پوسٹر دیکھ کر نواز الدین صدیقی کے مداح حیران ہوگئے جس میں وہ اداکارہ ارچنا پورن سنگھ سے مشابہہ لگ رہے ہیں۔

 

نواز الدین صدیقی کی آنے والی نئی فلم کا فرسٹ لک جاری کر دیا گیا جس میں ورسٹائل ایکٹر ایک خاتون کے روپ میں دیکھائی دے رہے ہیں۔ ہڈی کے فرسٹ لک میں نوازالدین صدیقی کو پہچاننا مشکل ہوگیا۔

نواز الدین صدیقی نے جب اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر فرسٹ لک شیئر کیا تو مداح ان کے گیٹ اپ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ بیشتر صارفین نے نواز الدین صدیقی کے لک کو ارچانا پورن سنگھ سے مشابہہ قرار دیا۔

 

 

ارچنا پورن سنگھ نے کیا کہا ؟

بھارتی اخبار نے جب اس لُک کے حوالے سے ارچنا سے بات کی تواداکارہ کا کہنا تھا کہ کپل شرما شو کے شروع کے سیزن میں وہ ون سائیڈڈ بیئراسٹائلنگ کرتیں تھیں ۔ ہیئر اسٹائنگ کی وجہ سے نواز الدین صدیقی کا گیٹ اپ مماثلت رکھ رہا ہے۔

 

 

ہڈی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور فلم کو اگلے برس ریلیز کیا جائے گا۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم ذی 5 پر ریلیز کی جائے گی۔