اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسے کےلئے انتظامیہ کو درخواست دےدی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ تحریک انصاف نے سب سے پہلے اسلام آبا دمیں جلسے کا اعلان کیا تھا جس کےلئے انتظامیہ کو درخواست دےدی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتشار پھیلانے کےلئے جلسہ کرنا چاہتی ہے ۔ شہباز گل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف 2018سے سازشیں شروع ہوگئی تھیں ،انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کی جا رہی ہے ،اسلام آباد کا سندھ ہاوس ہارس ٹریڈنگ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔تاہم حکومت گرانے کی سازشیں ناکام ہوں گی ۔
تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسے کےلئے انتظامیہ کو درخواست دےدی








