راولپنڈی(ممتاز نیوز )پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ جوبائیڈن نے جو ٹرمپ پردہشتگردی کے الزام لگائے،اس کے چیلوں نے وہ ہی الزام عمران خان پہ لگائے۔عقل کے اندھوں نے عمران خان پر عدم اعتماد کیا جبکہ ساری قوم نےاس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔بدھ کواپنے ٹوئٹ میں سابق وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ پی ڈ ی ایم عمران خان کو دیوار سے لگانے کی بجائے خود دیوار میں چن گئی ہے۔حکمران انجام کا انتظار کریں۔
پی ڈ ی ایم عمران خان کو دیوار سے لگانے کی بجائے خود دیوار میں چن گئی ،شیخ رشید احمد








