بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان آئندہ نسلوں کےلیےجہاد کررہے ہیں ،عمر ایوب

ہری پور(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمرایوب خان نے کہاکہ ہری پورکاجلسہ سنہری حروف میں لکھاجائے گا،اب سے کچھ دیربعد عمران خان ہمارے بیچ ہوں گے ،عمران خان آئندہ نسلوں کےلیےجہاد کررہے ہیں ،

بدھ کوہری پورمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمرایوب کاکہناتھاکہ ہمارے دورمیں بجلی 12روپے یونٹ تھی ،ہری پورکے عوام عمران خان کے سپاہی ہیں ،تحریک انصاف آج کہتی ہے کہ الیکشن کرائیں ہم تیارہیں ،مہنگائی نے آج عوام کابراحال کردیاہے ،ہم نے لوڈ شیڈنگ ختم کی انہوں نے آکرشروع کردی ،

مختلف شہروںمیں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہورہےہیں،کھانے پینےکی اشیاء کی قیمتیں زیادہ ہوگئی ہیں،ککڑی کی قیمت میں بھی زیادہ ہوگئی ہے،ککڑی کاکاروبار سب کوپتاہے کس کاہے ،ککڑی اب بھاگ گئی ہے،انہوںنے کہاکہ عمران خان آئندہ نسلوں کےلیےجہاد کررہے ہیں