بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ، عزت جہاں ایڈیشنل سیکرٹری ایوان صدرتعینات

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،ایڈیشنل سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن جودت ایاز کی خدمات نیشنل سنٹر برائے ویجی ٹیشن کور حکومت سعودی عرب کے سپرد،تقرر ی کے منتظر خالد رضا گردیزی ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل فوڈسکیورٹی ڈویژن تعینات کردیاگیا۔اسی طرح چیف اکاؤنٹس افسر خارجہ امور ڈویژن عزت جہاں کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکرٹری ایوان صدر تعینات کردیاگیا ہے۔ نوٹیفکیشن سیکشن افسر کامرس ڈویژن بینش نور کی خدمات ڈیپوٹیشن پر سی ڈی اے کے سپردکر دی گئیں۔ تقرری کے منتظر گریڈ 21 کے علی شیر محسود کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ گریڈ 22 کے بابر حیات تارڑ کی بیرونِ ملک روانگی کیلئے 12 روزہ رخصت منظورکر لی گئ۔ بابر حیات تارڑ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی ہیں۔ گریڈ 22 کے او ایس ڈی جواد رفیق ملک کی 5 روز کیلئے رخصت منظورقرۃالعین فاطمہ کو ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کونسلر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان لاس اینجلس امریکہ مقررکردیاگیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔