اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے ملاقات کی جس میں پاکستان ،متحدہ عرب امارات دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ اور وسیع البنیاد ہیں،یواے ای تجارت اورسرمایہ کاری میں پاکستان کا ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہاکہ یو اے ای نے پاکستان کے مشکل ترین وقت میں ہمیشہ ساتھ دیا ہے،یو اے ای کی سپورٹ کے بہت ممنون ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات میں روز گار کے مواقع میسر کرنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ تعلقات میں وسعت کیلئے باہمی روابط کو مزید مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سےاماراتی سفیر کی ملاقات ، پاک ،یو اے ای تعلقات سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال








