بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 عمران خان انتشار، نفرت اور منافرت کا مجموعہ، ممنوع فنڈنگ کے مقاصد عیاں ہو رہے ہیں،جاویداقبال بٹ

مدینہ منوہ(ممتازنیوز) مسلم لیگ ن مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کی بدنامی کا باعث بنے،انہوں نے ترکی، ملائیشیا، سعودی عرب، چین اور امریکہ جیسے دوست اور ہمدرد پاکستان سے دورکئے۔اپنے ایک بیان میں جاویداقبال بٹ نے کہاکہ عمران خان کے صرف ایک وارنٹ ایشو ہونے پر تاریخ میں پہلی باراقوام متحدہ سے لے کراسرائیلی میڈیا تک چیخ اٹھا اور عمران خان کے لئے آواز اٹھا رہا ہے۔عمران خان نے نظام عدلیہ کی معزز حج کو نام لیکر دھمکی دی اور پولیس سربراہ کوبھی دھمکایا یہ پہلی دفعہ نہیں وہ اس سے قبل یہ حرکت کرچکا ہے اور بالخصوص ملکی سلامتی کے ریاستی ادروں پر بھی تنقید سے بڑھ کر عوام میں نفرت ، اشتعال اور انہیں باغیانہ رویہ پر اکسا رہاہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان انتشار، نفرت اور منافرت کے مجموعہ کا نام ہے،حتیٰ کہ اسرائیل بھی اس حمایت میں اٹھ کھڑا ہواہے چنانچہ ممنوع فنڈنگ کے مقاصد عیاں ہو رہے ہیں،ہم ریاست پاکستان اور ملکی سلامتی کے ادراوں کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں اور غیر ملکی مداخلت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔