بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقررکردی گئی ۔
عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل اسحاق ڈار کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی تشکیل دیے جانے والے دو رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے اشتہاری قراردینے اوراثاثے منجمد کرنے پرسپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے جب کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا تھا۔