اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کا مستقبل کا ایک واضح وژن کے مطابق ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ قطر کے اختتام پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس دورے کے حوالے سے دو پہلو قابل ذکر ہیں، سب سے پہلے، پاکستان اور قطر کا مستقبل کا ایک واضح وژن ہے، جو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں نئے مواقع اور راہیں پیش کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرا پہلو اقتصادی تعاون کو دوطرفہ تعلقات کا محور بنا کر دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت کے بارے میں زیادہ آگاہی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان نوازی کے لئے قطر کی حکومت اور عوام بالخصوص تمیم بن حماد کا شرکیہ ادا کیا ۔اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے بتایا تھا کہ ان کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ ایک انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔
First, Pakistan & Qatar have a clear vision of the future, one that offers new opportunities & avenues in a swiftly changing world. Second, there is a greater awareness of the need for upgrading the bilateral relations by making economic cooperation the pivot of bilateral ties.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 25, 2022









