بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی, بابر اور کوہلی کی غیر رسمی ملاقات کی ویڈیو وائرل

دبئی (سپورٹس ڈیسک )ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کیلئے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی سٹار بیٹر بابر اعظم اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی جس ویڈیو سوشل میڈی پر وائرل ہو رہی ہے ۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان، بھارت اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں نے بدھ کو دبئی میں پہلا پریکٹس سیشن کیا،دبئی میں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان اورافغانستان کی کرکٹ ٹیموں نے ایک ہی میدان پر مگر الگ الگ نیٹس پر ٹریننگ کی۔پاکستان کرکٹ ٹیم جب اپنی ٹریننگ ختم کرچکی تو فلڈ لائٹس میں بھارتی ٹیم ٹریننگ کیلئے میدان میں پہنچی۔

دبئی میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی بھی ملاقات ہوئی، دونوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے، حال احوال پوچھا اور کچھ دیر تک گفتگو کی۔