بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا فوری طور پر اسلام آباد سفراکی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے فوری طور پر اسلام آباد سفراکی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سفیروں کوحالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات سے آگاہ کیا جائے گا۔وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں سیلاب کی صورت حال اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعظم نے این ایچ اے کو ہدایت کی کہ فوری طور پر تما م مشینری متاثرہ علاقوں میں بھیجی جائے۔انہوں نے وزارت خزانہ کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تما وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی۔انہوں نے بی آئی ایس پی کو دوستمبرتک 25ہزارروپے فی متاثرہ خاندان فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ جو بینک ٹارگٹ پورا نہ کر سکے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔وزیراعظم نے سیلاب کی صورت حال پر تمام صوبائی حکومتو ںکا اعلیٰ سطح کا اجلاس بلالیا ۔اجلاس وزیراعظم آزادکشمیراور تمام وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔شہبازشریف نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز اور منظم کمرنے کےلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔