اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک وی لاگر کی جانب سے کرائے گئے سروے میں لوگوں کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کو مسلم لیگ (ق) سے بلیک میل نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

لگ بھگ48 ہزار لوگوں نے عمران خان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ سروے میں پوچھا گیا تھا کہ کیا عمران خان کو ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دے کر اپنی حکومت بچانی چاہیے ؟جس پرلگ بھگ48 ہزار لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ان میں سے 13 فیصد نے ہاں میں جبکہ87 کا جواب تھا نہیں ۔
کیا عمران خان کو ق لیگ کو وزارت اعلی پنجاب دے کر اپنی حکومت بچانی چاہئے؟
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) March 16, 2022








