بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویڈیو: سوات میں سیلابی ریلے بڑے بڑے مکانات اور پل بہالے گئے

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں ان دنوں مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے۔

زیر نظر ویڈیو سوات کے مختلف علاقوں کی ہے جہاں سیلابی ریلے بڑے بڑے مکانات کو بہا لے گئے۔

اس موقع پر موجود شہری استغفراللہ اور اللہ اکبر کی صدائیں لگارہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سوات کے مختلف علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال ہے جس سے ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں۔