بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ کیلئے مون سون سسسٹم تقریباختم ہو چکا ہے، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کمزور ہو چکا ہے ، سندھ کیلئے یہ سسٹم تقریبا ختم ہو چکا ہے۔

نجی ٹی وی نے چیف میٹرولوجسٹ کے حوالے سے بتایا کہ جیکب آباد ، لاڑکانہ ، قمبر شہداد کوٹ اور سکھر میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جون سے جاری مون سون سسٹم کے تحت شدید بارشوں نے اب سیلابی صورتحال اختیار کر لی ہے ، بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کا ملک بھر سے زمینی، فضائی اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہو چکا ہے، خیبر پختونخوا میں دریائے سوات میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث متعدد عمارتیں بہہ چکی ہیں ، انتظامیہ نے قریبی علاقہ خالی کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔

ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 937 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،جبکہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے دوران 1343افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔