اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ آئی جی خالد محمود کے زیر صدارت آتش گیر مواد لے جانیوالی گاڑیوں کی محفوظ نقل و حرکت کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئر مین اوگرا مسرور خان اور محکمہ دھما کہ خیز مواد کے متعلقہ نمائندوں نے شرکت کی۔ آئل ٹینکرز ایل پی جی اور آتش گیر مواد لے جانیوالی گاڑیوں کی محفوظ نقل و حرکت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ آتش گیر مواد لے جانیوالی گاڑیوں کی ملک بھر میں محفوظ آمدورفت کے حوالے سے مربوط پالیسی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی جی خالد محمود نے کہا کہ مستقبل میں ان گاڑیوں کو نا خوشگوار حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ہرمکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ قومی شاہراؤں پرمشترکہ ٹیموں کا حفاظتی قوانین و ضوابط کی پابندی کویقینی بنانے کیلئے سخت چیکنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آئی جی خالد محمود نے مزید کہا کہ آئل ٹینکرز میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ آئی جی خالد محمود کی شرکا ءکو مسافروں کی حفاظت کے لئے کئے گئے اقدامات تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی بھی خالد محمود نے کہا کہ آتش گیر مواد لے جانے والی گاڑیوں کی حفاظت کیلئے سیفٹی بریفنگ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔









