اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور نے پاک بحری بیڑے میں شمولیت کرلی ہے۔
تفصیلات ے مطاق چین کے تعاون سے تیار کردہ پاک بحریہ کے دوسرے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور نے بحری بیڑے میں شمولیت کرلی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تھے۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ مہمان خصوصی نے پی این ایس تیمور کی کمانڈ سکرول کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی این ایس تیمور جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کثیر المقاصد جہاز ہے، اس طرز کے مزید دوجہاز تکمیل کے مراحل میں ہیں جبکہ پی این ایس طغرل حال ہی میں بحری بیڑے میں شامل ہوا۔
نیول چیف کا کہنا تھا کہ بحر ہند کا جیو اسٹریٹجک ماحول اور درپیش خطرات ایک مضبوط اور طاقتور بحری فوج کے متقاضی ہیں۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ پی این ایس تیمور ملکی سمندری حدود اورمفادات کا دفاع مزید موثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔









