اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ میاں محمد نواز شریف سیاسی بازی جیت چکے ہیں۔
حنا پرویز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم، سیاسی لیڈر نواز شریف کی مسکراتے ہوئے ایک تصویر ٹوئٹ کی گئی ہے۔
کیا آپکو مسکراہٹ سے نہیں لگتا کہ شیر یہ بازی جیت چکا ہے؟؟؟ ❤️ pic.twitter.com/PGAPG0YgE8
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) March 16, 2022

اس تصویر پر حنا پرویز بٹ نے ملک میں جاری حالیہ سیاسی صورتحال سے متعلق کیپشن بھی دیا ہے۔
حنا پرویز نے صارفین سے سوال پوچھتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کیا آپکو مسکراہٹ سے نہیں لگتا کہ شیر یہ بازی جیت چکا ہے؟؟؟‘








