اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ کا سلسلہ جاری ، تقرری کے منتظر میران محی الدین سومرو کو جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کردیاگیا۔ اسی طرح تقرری کے منتظر سجاد احمدکو جوائنٹ سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن تعینات کیاگیا ہے۔ گریڈ 18 کے نجیب اکرم پی ٹی ڈی سی سے سیکشن افسر قومی صحت ڈویژن ،سیکشن افسر نیامت اللہ کا ہاؤسنگ اینڈ ورکس سے داخلہ ڈویژن ،سیکشن افسر صبغت اللہ کا ہاؤسنگ اینڈ ورکس سے داخلہ ڈویژن جبکہ سیکشن افسر عطیہ سلطانہ کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے پارلیمانی امور ڈویژن تبادلہ کردیاگیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئےہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرروتبادلے کئے گئے تھے۔
وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ جاری ،میران محی الدین سومرو جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات








