بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت پنجاب نے تین اضلاع کی 8تحصیلوں کو آفت زدہ قرار دے دیا

مظفرگڑھ (نامہ نگار) حکومت پنجاب نے پنجاب کے تین اضلاع کی آٹھ تحصیلوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ کی چاروں تحصیلوں جن میں ڈی جی خان ،تونسہ،کوٹ چھٹہ اور کوہ سلیمان جبکہ ڈسٹرکٹ راجنپور کی تین تحصیلوں جن میں راجنپور ، جام پور اور روجھان شامل ہیں اسی طرح ڈسٹرکٹ میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل کو آفت زدہ قرار دیاگیا ہے ۔ ان اضلاع کی آفت زدہ تحصیلوں میں سیلاب نے وسیع تر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور سرکاری اعداد و شمار کے 100سے قریب اموات بھی واقع ہوئیں ۔