لاہور(ممتاز نیوز)چیئرمین اخوت فاونڈیشن امجد ثاقب کا امدادی ٹیم کے ہمراہ سیلاب زدگان کی مدد کےلئے جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن کا دورہ ،سینکڑوں افراد میں مساجد میں راشن اور نقد رقوم تقسیم کیں ۔ اس موقع پر متاثرین نے امجد ثاقب اور ٹیم کی دعائیں دیں ۔امجد ثاقب نے کہا کہ سیلاب زدگان کہ لئے اس مصیبت کی گھڑی میں اخوت فاونڈیشن اور ان کی ٹیمیں ساتھ ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کیا آپ اس سفر میں ہمارے ساتھ ہیں تو آپ بھی اس کار خیر میں ‼۔اخوت فائونڈیشن میں سیلاب زدگان کی مدد کےلئے 8898پر موبائل سے ایس ایم ایس کیجئے ،20روپے علاوہ ٹیکس فی ایس ایم ایس کٹ جائیں گے ۔











