بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش بدترین غداری ہے،احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے وفاق کو آئی ایم ایف سے معاہدے سے روکنے کے خط کے معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش پاکستان کیساتھ بدترین غداری ہے۔ ثابت ہو گیا کہ عمران نیازی کی ڈوریں باہر سے ہلتی ہیں اور اس کے فارن ڈونر اس سے پاکستان کو غیر مستحکم کروانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارشل لاء حکومتوں میں بھی کبھی کسی سیاستدان نے ملک کے مفاد سے ایسا نہیں کھیلا۔