بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا ضلع لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کا دورہ اور سیلاب متاثرین سے ملاقات

لسبیلہ(ممتاز نیوز) کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ضلع لسبیلہ، تحصیل لاکھڑا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی- اس موقع پر جی او سی گوادر کور کمانڈر کے ہمراہ تھے۔ جی او سی نے متاثرہ علاقے میں عوام کو درپیش مسائل اور پاک فوج کے امدادی اقدامات کے بارے میں کور کماڈر کو آگاہ کیا۔ کمانڈر نے کہا کہ اس وقت تقریباً سارا ملک اس مشکل سے دوچار ہے۔ لیفٹننٹ جنرل آصف غفور نے سیلاب متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت، سول انتظامیہ اور افواج پاکستان متاثرین کی بحالی کے لیے مل کر تمام ممکنہ اقدامات کر ر ہے ہیں۔ کور کمانڈر نے پاک فوج کی جانب سے قائم کردہ ریلیف کیمپس اور فری میڈیکل کیمپس کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے سیلاب زدگان کو درپیش صحت اور غذائی قلت کے مسائل کے بروقت حل سے متعلق ضرور ی ہدایات بھی جاری کیں ۔