بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونالی فوگاٹ کی میت کو 15 سالہ بیٹی کے کاندھا دینے کے رقت آمیز مناظر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بگ باس 14 میں وائلڈ کارڈ انٹری لینے والی اداکارہ اور  بی جے پی رہنما سونالی فوگاٹ کی میت کو ان کی 15 سالہ بیٹی یشودھرا کے کاندھا دینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

سونالی فوگاٹ سے متعلق ابتدائی رپورٹ تھیں کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں لیکن بعدازاں ان کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ سونالی کو ان کے اسسٹنٹ اور دوست نے زیادتی کے بعد زہر دے کر مار ڈالا۔

پولیس نے سونالی کے بھائی کے مدعیت میں مقدمہ درج کرکے متوفی اداکارہ کے اسسٹنٹ سمیت 2 افراد کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

https://twitter.com/rabari_26/status/1563047807787085825?s=20&t=2aJzDTdLBBxJj7kf9q-uRw

اب سونالی فوگاٹ کی آخری رسومات ادا کرتی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آنجہانی اداکارہ کی 15 سالہ بیٹی یشودگرا اپنی ماں کی میت کو کاندھا دے رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یشودھرا بلک بلک کر رو رہی ہیں جب کہ ان کے ساتھ کچھ مرد حضرات موجود ہیں جنہوں نے سونالی کی میٹ کو کاندھا دیا ہوا ہے۔